سکھرروز نامہ کانیات۔ ریدی)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر سائیں عبد القیوم ہالیجوی نے کہا ہے
سکھرروز نامہ کانیات۔ ریدی)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر سائیں عبد القیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ علم ایک انتہائی بیش بہا دولت اور عظیم نعمت ہے شریعت اسلامیہ نے علم کو انتہائی عظیم مقام و مرتبہ عطا کیا ہے، اس وجہ سے کہ علم کے بغیر انسانی زندگی کے صلاح و فلاح کا تصور ممکن نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہتر انسانوں یعنی انبیاء کرام کو وافر مقدار میں اس دولت سے بہرہ ور کیا تھا علماء کرام اپنے اپنے حلقے میں دین کے پیشوا اور قوم کے مقتدا ہیں ان کے اس رفیع منصب کے لحاظ سے ان پر بڑی گرانقدر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ان عظیم الشان ذمہ داریوں کو پوری طرح محسوس کریں اور ان سے عہدہ برآ ہونے کی تدابیر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فضلاء 2014 جامعہ اشرفیہ سکھر کے زیر انتظام
مولانا قاری خلیل احمد بندھانی اور مولانا عبدالمالک بھیری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے زیرصدارت مفتی شفیع محمد ہالیجوی و میزبانی مولانا امان اللہ سکھروی، مولانا محمد ثاقب توحیدی ، مولانا طیب مختیار و دیگر کے منعقد سیرت، حیات و خدماتِ شیخین سیمینار کے موقع خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کیا سیمینار میں مولانا محمد صالح انڈھڑ ،مفتی عبدالباری،مفتی عبدالغفار جمالی،مفتی محمد یاسین بندھانی،حافظ عبدالحمید مھر ،مولانا زبیر احمد مھر ،مولانا عبداللہ جتک،مولانا عبد القیوم حقانی، مولانا رحمت اللہ امیر،مولانا عبدالکریم عباسی،مولانا اسداللہ بھیو،صاحبزادہ مفتی عبدالحمید بھیری، صاحبزادہ قاری رشید احمد بندھانی ،صاحبزادہ حاجی محفوظ احمد بھیری،صاحبزادہ عقیل احمد بندھانی، صاحبزادہ قاری شکیل احمد بندھانی دیگر علماء کرام فضلاء و تلامذہ نے شرکت کی اور مولانا قاری خلیل احمد بندھانی اور مولانا عبدالمالک بھیری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی دینی ، علمی ، تدریسی ، مذھبی ، سیاسی و ملی خدمات کو سراہا اور کہا کہ علمائے کرام کی قدر و منزلت ، رفعت شانی اور بلند مکانی کے بیان سے کتاب و سنت کے نصوص بھرے پڑے ہیں علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو علم کی راہ میں چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے جنت کی راہ آسان کردیتا ہے۔طالب علم سے خوش ہوکر فرشتے اس کے لئے اپنا پر بچھادیتے ہیں۔ علم حاصل کرنے والے کے لئے زمین و آسمان کی سبھی چیزیں دعاء خیر کرتی ہیں حتی کہ پانی میں موجود مچھلیاں بھی۔عبادت گزار پر عالم کی فضیلت ویسے ہی ہے جیسے چاند کی فضیلت سبھی ستاروں پر ہے۔علماء کرام انبیاء عظام کے وارثین ہیں۔ انبیاء کرام نے درہم و دینار وراثت میں نہیں چھوڑے بلکہ انہوں نے وراثت میں علم دین کو چھوڑا ہے، جس نے اس ورثہ کو پالیا ، اس نے حظ وافر پالیا اختتام سمینار ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی،