سکھر۔روزنامہ کانیات (بیورورپورٹ)10 جنوری کو منعقد ہونے والے تاریخی سندھ جرنلسٹس کنونشن میں شرکت کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
سکھر۔روزنامہ کانیات (بیورورپورٹ)10 جنوری کو منعقد ہونے والے تاریخی سندھ جرنلسٹس کنونشن میں شرکت کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے رہنما افضل بٹ رات گئے سکھر پریس کلب پہنچے، جہاں صحافی برادری کی جانب سے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما اور سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے صدر خالد بانبھن سمیت دیگر صحافتی رہنماؤں اور ساتھیوں نے افضل بٹ کو گل ہائے عقیدت اور گلدستے پیش کیے۔استقبالیہ تقریب کے دوران قائدِ صحافت افضل بٹ نے صحافی برادری کی جانب سے ملنے والی محبت، خلوص اور والہانہ جذبات پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن، سندھ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن، کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سیفما چیپٹر کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔افضل بٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام صحافتی تنظیمیں باہمی اتحاد، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ بھی مشترکہ اور مؤثر کردار ادا کرتی رہیں گی۔