November 22, 2026

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں سکھر اینٹی کرپشن سرکل آفس کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خورشید احمد میمن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر

IMG-20260108-WA0216

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں
سکھر اینٹی کرپشن سرکل آفس کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خورشید احمد میمن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ آفس سکر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکر صوفی عبدالحفیظ چاچڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام علی مغیری، انسپیکٹر حاجی زوار منور علی نائچ، انسپیکٹر خالد احمد بُرڑو، ریڈر سید سلیم عباس شاہ راشدی، اے جی ذیشان منگی، او ایس قاضی نثار احمد کوریجو سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد میمن کی خدمات کو سراہا۔
مقررین نے کہا کہ خورشید احمد میمن نے محنت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور ادارے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے دورانِ ملازمت بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور اہلیت کا مظاہرہ کیا، جس سے افسران اور ساتھی ملازمین کا اعتماد حاصل کیا۔ ان کی شائستہ اور نرم مزاج شخصیت، ساتھیوں سے محبت اور ادارے کے لیے مخلصانہ جذبہ قابلِ تقلید رہا۔
انہوں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری اور استحکام کے لیے متحرک کردار ادا کیا اور عدالتی معاملات میں بھرپور جذبے کے ساتھ معاونت فراہم کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ کام اور نیت کا باہمی تعلق ہوتا ہے اور مشکل حالات میں خورشید احمد میمن کا حوصلہ مند کردار ساتھیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے
تقریب کے دوران ریٹائر ہونے والے خورشید احمد میمن کو اعزازی طور پر سندھی ثقافت کی علامت ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔ اس موقع پر پولیس انسپیکٹر ذوالفقار علی چاچڑ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔