خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہاڈویژن شوکت علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہاڈویژن شوکت علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر،ہیپاٹائٹس روم ،ڈینٹل روم،بلڈ بنک اور لیبارٹریز سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا ۔کمشنر سرگودھا نے مریضوں کے چیک اپ کے بعد مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پیڈز واڈز کا افتتاح کیا۔انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور علاج و معالجہ کے لیے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر سرگودھا شوکت علی نےکہاکہ مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،ہسپتال میں آنے والے تھلیسیما کے مریضوں کے لیے بلڈ کو بروقت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے جس سے عوام کو اعلی ا طبی معیار کی سہولیات میسر آ رہی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔