November 22, 2026

مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب، صاحبزادہ قاضی محمد عثمان آستانہ

IMG-20260108-WA0211

مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب، صاحبزادہ قاضی محمد عثمان آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں نہ صرف عبادات کی طرف رہنمائی کرتا ہے بلکہ انسانی تعلقات میں اخوت، بھائی چارہ، محبت اور اتحاد کو بھی سب سے بڑی ضرورت قرار دیتا ہے۔
صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے مزید کہا کہ آج کے دور میں کئ ایک وجوہات کی بناء پر کمیونٹی میں ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا چاہئے تاکہ معاشرہ نہ صرف مضبوط ہو بلکہ ہر فرد کو تحفظ اور سکون میسر آئے۔
ممبر ضلعی امن کمیٹی نے کہا کہ “اخوت اور اتحاد نہ صرف ایک مسلمان کی شخصیت کی اصل پہچان ہے بلکہ یہ معاشرتی ترقی اور امن کی ضامن بھی ہے۔ ہمیں اپنے دلوں سے تعصب، حسد اور نفرت کو نکال کر بھائی چارے کی بنیاد پر قائم معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔”
مزید برآں، صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے کمیونٹی کے ہر فرد سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں اسلامی اخلاقیات کو اپنائیں، محنت، ایمانداری اور احترام کے اصولوں کو فروغ دیں، اور اختلافات کو بات چیت اور رواداری کے ذریعے حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر کمیونٹی کے رہنماؤں اور نوجوانوں کو بھی اس مقصد کے لیے آگے آنا چاہئے تاکہ ہمارے معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ “ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے معاشرتی اور مذہبی فرائض کو سمجھیں اور انہیں عملی زندگی میں نافذ کریں تاکہ ہمارا معاشرہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مضبوط، پرامن اور متحد ہو۔”