November 22, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)آر پی او سرگودھا ڈویژن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب

IMG-20260108-WA0189

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)آر پی او سرگودھا ڈویژن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔آر پی او سرگودھا نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کےلیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ⁠کھلی کچہری میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب، جملہ ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ⁠شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔