جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ایم پی اے ساجدہ بیگم ، معروف سماجی راہنما نازیہ ملک
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ایم پی اے ساجدہ بیگم ، معروف سماجی راہنما نازیہ ملک ایڈووکیٹ ، صدر پاسبان شکیل احمد چوہدری اور انسٹرکٹر نادیہ بتول نے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جوہرآباد میں پاسبان دستکاری سکول سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ساجدہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ، مرد و خواتین ممبرز کے تعاون سے سماجی فلاحی خدمات اور انسانی حقوق کے لئے کوشاں ہے ، پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کی بے لوث شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو گھریلو صنعت اور ٹیکنکل تعلیم و ہنر کے حصول پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔ صدر پاسبان شکیل احمد چوہدری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت لڑکیوں خواتین کو سلائی کڑھائی ، کمپیوٹر ، بیوٹی پارلر ، مہندی ، کوکنگ ، فیبرک پینٹنگ کا ہنر سکھانے اور کورس کروانے کے لئے پاسبان دستکاری سکول سسٹم قائم کر رہی ہے ، کورس کروانے والی خاتون انسٹرکٹر مستند ادارہ سے ہنر مند ، ایک سالہ کورس کی ڈپلومہ ہولڈر ہوتی ہے اور وہ اپنے ہی گھر میں یہ سکول بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کا کورس ٹریننگ مکمل کرنے پر طالبات کو ایک سال کا ڈپلومہ دیا جاتا ہے ۔ نازیہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاسبان دستکاری سکول سسٹم کے قیام سے خواتین کو اپنے ہی گھر میں باوقار ذرائع آمدن میسر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنیکل ہنر لڑکیوں کا زیور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ نادیہ بتول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت سماجی فلاحی خدمات سر انجام دیتی ہے افتتاحی تقریب میں خواتین لڑکیوں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔