*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عاطف ندیم بھٹی نے شدید دھند کے باعث
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عاطف ندیم بھٹی نے شدید دھند کے باعث شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے حتی الامکان گریز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے کہا کہ موسم سرما میں دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے جس سے ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے ڈرائیور حضرات خاص طور پر محتاط رہیں انہوں نے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، رفتار کم رکھیں اور سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔عاطف ندیم بھٹی نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ گاڑیوں کے شیشے اور لائٹس درست حالت میں رکھیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ شدید دھند کے دوران بچوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور مختلف شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔*