ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈاکٹر انور سکھیرا ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد نے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈاکٹر انور سکھیرا ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل اسلام آباد کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس آئی کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ جن مریضوں کو عینک کی ضرورت ہوگی ان کو عینک بھی مفت مہیا کی جائے گی۔ کیمپ کا ٹائم صبح 9 بجے سے لے کے دن 2 بجے تک ہوگا۔