*پاکستانی پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچادیا گیا*
*پاکستانی پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچادیا گیا*
پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈرپہنچادیاگیا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری سے پسندکی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں سربجیت کور کے وکیل احمد حسن پاشا کا کہنا تھاکہ سربجیت کور کو اس کی مرضی سے بھارت بھیجا جا رہا ہے اور فارنر ایکٹ 1946 کے تحت سربجیت کور فی الحال پاکستان نہیں رہ سکتی تھی۔
انہوں نے بتایاکہ سربجیت کور بھارت سے اب سپوز ویزہ پر پاکستان آئے گی، پاکستان آنے کے بعد سربجیت کور مستقل رہائش کے لیے اپلائی کرے گی۔
خیال رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی اور وہ ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئیں۔
سربجیت نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کی تھی اوراسلام قبول کرنے کے بعد سربجیت کور کا نام نور فاطمہ رکھا گیا تھا۔
سربجیت کور اور ناصر حسین کے درمیان 2016 میں سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔