ڈی پی او مردان کی بڑی کارروائی، 8 ایس ایچ اوز عہدوں سے برطرف، 124 اہلکار معطل
ڈی پی او مردان کی بڑی کارروائی، 8 ایس ایچ اوز عہدوں سے برطرف، 124 اہلکار معطل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان مسعود بنگش کی ہدایات پر شفاف انکوائری کے بعد محکمہ پولیس میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزامات میں ملوث 8 ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 124 پولیس اہلکاروں کو معطل اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
یہ کارروائی خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں محکمہ پولیس میں احتساب اور اصلاحات کے عمل کے حصے کے طور پر کی گئی۔
انکوائری میں الزامات ثابت ہونے کے بعد مزید اقدامات کیے گئے، 12 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف اور 19 اہلکاروں کو جبری ریٹائرمنٹ دی گئی