کراچی: پولیس-15 کی مثالی کارکردگی، شہریوں کے تحفظ میں نمایاں کامیابیاں رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز۔
کراچی: پولیس-15 کی مثالی کارکردگی، شہریوں کے تحفظ میں نمایاں کامیابیاں
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز۔
کراچی میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کی مؤثر قیادت اور ایس پی 15 کی کڑی نگرانی میں پولیس-15 نے شہریوں کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کے عمل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پولیس-15 کی ٹیم نے مختلف واقعات پر بروقت اور پیشہ ورانہ ردِعمل دیتے ہوئے فوری کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ شہریوں کا قیمتی سامان بحفاظت برآمد کر کے انہیں واپس کیا گیا۔ ان فوری اقدامات سے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد ملی بلکہ عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔
عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس-15 کی مؤثر، ذمہ دارانہ اور مستعد کارروائیوں کو سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت اور مؤثر نگرانی کا یہ امتزاج اس بات کا ثبوت ہے کہ منظم حکمتِ عملی کے ذریعے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس-15 کی استعداد کار میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔