October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی صوبائی صدر مسلم لیگ زیڈ نے محکمہ زراعت آفس ہارون آباد میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کئے

IMG-20240913-WA0010

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی صوبائی صدر مسلم لیگ زیڈ نے محکمہ زراعت آفس ہارون آباد میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کئے۔ کسان کارڈ کے اجرات موقع پر ایم پی اے ہارون اباد چوہری غلام مرتضی نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی کسان کا سکیم کو سراہا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں جس طرح انسان کا معاشی استحصال ہوا ہے اس میں یہ کسان کارڈ کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے اور نئی فصلیں کاشت کرنے میں مدد فراہم کرے گا یہ ایک شفاف منصوبہ ہے جس میں کرپشن کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی یہ منصوبہ پنجاب حکومت اور خصوصا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کسان دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔