November 17, 2026

مانوئل اور مادورو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا اغوا امریکی بدمعاشی کا پہلا واقعہ نہیں ہے

Screenshot_2026-01-07_115339

مانوئل اور مادورو
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا اغوا امریکی بدمعاشی کا پہلا واقعہ نہیں ہے، جیسا کہ بی بی سی باور کرا رہا ہے، بلکہ اس سے قبل امریکہ نے ایک ملک کے حکمران کو بھی اغوا کیا ہے۔ پاناما کے صدر مانوئل نورییگا کو۔ جنہیں کبھی امریکہ کا حلیف مانا جاتا تھا لیکن بعد میں وہ واشنگٹن کے لیے خطرہ بن گئے۔
مانوئل نورییگا نے ابتدا میں امریکہ کی حمایت حاصل کی تھی اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں پاناما میں امریکی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرا، تعلقات میں کھچاؤ بڑھنے لگا۔ نورییگا پر سیاسی کرپشن، منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات لگائے جانے لگے، اس کے ساتھ ہی امریکہ کو یہ تشویش بھی لاحق تھی کہ نورییگا پاناما چینل کے ارد گرد سیکورٹی برقرار رکھنے میں ناکام ہیں۔
یہ صورتحال بڑھتی گئی اور بالآخر 1989 کے آخر میں امریکی حکومت نے فیصلہ کیا کہ نورییگا کی ہٹانا ضروری ہے، چاہے وہ کبھی امریکہ کا حلیف رہا ہو۔
20 دسمبر 1989 کو صدر جورج بوش (باپ) نے پاناما پر فوجی حملے کا حکم دیا۔ اس آپریشن کا نام رکھا گیا: “انصاف کا مقصد” (Operation Just Cause)۔ امریکی ملعون نام بھی بڑے زبردست رکھتے ہیں۔ جیسے کہ جاپان پر گرائے جانے والے ایٹم بم کا نام ہیروشیما: بم کا نام Little Boy رکھا گیا تھا۔ بڑا معصوم بچہ!! بہرحال امریکہ نے 26 سے زائد فوجی پاناما بھیجے۔ آپریشن کا مقصد نورییگا کا اقتدار ختم کرنا اور امریکی مفادات کی حفاظت کرنا تھا۔ نورییگا کے حامیوں اور مخالفین دونوں پر فوجی دباؤ ڈالا گیا۔ پاناما کے اہم علاقوں، فوجی ٹھکانوں اور نورییگا کے ذاتی محافظوں پر حملے کیے گئے۔ اس فوجی مداخلت کے بعد نورییگا کو اغوا کر کے امریکہ منتقل کیا گیا۔
نورییگا کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، جس میں انہیں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا کی بنیاد منشیات کی اسمگلنگ، کرپشن اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔ یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے اس بات کا ثبوت تھا کہ کبھی حلیف رہنے والے رہنما بھی اگر واشنگٹن کے مفادات کے خلاف ہو جائیں تو انہیں طاقت کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے۔
2010ء میں نورییگا کو فرانس منتقل کیا گیا، جہاں ان پر منی لانڈرنگ، کرپشن اور اغوا کے الزامات کے تحت قید کی سزا دی گئی۔ ایک سال بعد، 2011 میں، انہیں واپس پاناما بھیج دیا گیا تاکہ وہ تین مختلف مقدمات میں کل بیس سال قید کی سزا مکمل کریں۔
امریکہ کے لیے حلیف اور دشمن کی تعریف وقتی اور مفاد پر مبنی ہوتی ہے۔ کبھی طاقتور رہنما بھی اگر امریکہ کے مفادات کے خلاف ہوں تو انہیں ہٹانے کے لیے فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ عالمی قوانین جوتے کی نوک پر۔