November 17, 2026

الیکشن میں جب ایک غریب مگر باوقار اور غیرت مند گھرانے سے تعلق رکھنے والا شخص میدان میں آیا تو میڈیا نمائندوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ حب کو کیا دیں گے؟

IMG-20260107-WA0218

الیکشن میں جب ایک غریب مگر باوقار اور غیرت مند گھرانے سے تعلق رکھنے والا شخص میدان میں آیا تو میڈیا نمائندوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ حب کو کیا دیں گے؟
اس مردِ مجاہد نے نہ کوئی خواب بیچا، نہ کوئی کھوکھلا وعدہ کیا، صرف ایک بات کہی:
“اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو، ان شاء اللہ، میں انہیں مایوس نہیں کروں گا۔”
وقت نے ثابت کیا کہ یہ الفاظ محض دعویٰ نہیں تھے بلکہ ایک سچے رہنما کا عزم تھے۔
میر علی حسن زہری نے اقتدار میں آتے ہی حب کو ماسٹر پلان میں شامل کروایا اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا۔ سڑکیں، سہولیات اور عوامی فلاح کے منصوبے عملی شکل اختیار کرنے لگے۔
انہوں نے صرف اپنے ضلع تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر اضلاع کے نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کیے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ ملازمتیں سفارش کی بنیاد پر نہیں بلکہ حق داروں کو ملیں، ان لوگوں کو بھی جن کا کوئی سیاسی یا خاندانی سہارا نہیں تھا۔
یہی وہ قیادت ہے جو وعدوں سے نہیں، کام سے پہچانی جاتی ہے۔
جی ہاں، اس مردِ مجاہد کا نام ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، صوبائی وزیرِ زراعت
میر علی حسن زہری۔
ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو منصب کو طاقت نہیں بلکہ خدمت سمجھتے ہیں، اور جو عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی ذمہ داری مانتے ہیں۔