November 17, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر یونائیٹڈ کانٹریکٹر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر

IMG-20260107-WA0217

سکھر (بیورو رپورٹ)
سکھر یونائیٹڈ کانٹریکٹر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر عاشق عباسی، جنرل سیکرٹری علی مردان سروہی، نائب صدر بشیر مہر عبدالسميع شاہ بابرعلی ابڑو احسان علی جمالی آصف علی نون سجاد علی مہر نورالدین ابڑو اور دیگر عہدیداران نے سکھر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ پانچ سالوں سے جاری مبینہ کرپشن، من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا جارہا ہے اور پروفیشنل ٹھیکیداروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے مذکورہ ٹھیکیداروں نے سنگین الزامات عائد کیے انہوں نے کہا کہ سکھر میں ہر آفس میں من پسند افراد کو بٹھایا گیا ہے اور ورکس اینڈ سروسز میں شفافیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں، اس کے باوجود ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ من پسند ٹھیکیداروں اور افسران کو نوازا جا رہا ہے ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے الزام لگایا کہ ہر کام پر 30 فیصد غیر قانونی کٹوتی کی جا رہی ہے جس سے ترقیاتی کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا جس کے باعث ایماندار ٹھیکیدار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پہلے 5 سے 6 فیصد ورک آرڈر لیا جاتا تھا، تاہم گزشتہ دو سالوں سے 30 فیصد تک ورک آرڈر کی کٹوتی کی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک گریڈ سے چار گریڈ تک کی نوکریاں بھی اپنے لوگوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں، جبکہ ٹینڈرز کے اجراء میں گزشتہ پانچ سالوں سے بدترین کرپشن ہو رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ڈھائی ارب روپے کی این آئی ٹی کی جا چکی ہے، جس میں شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں مقررین نے پراونشنل روڈ ڈیپارٹمنٹ میں کلرکس کی مبینہ مداخلت، انجینئر نصیر بھٹو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد سمیت چار اضلاع کی اضافی چارج ہے، جو خود ایک سوالیہ نشان ہے ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ سیپرا (SEPRA) کے اہلکار بھی کرپٹ انجینئرز اور افسران سے ملے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے شفاف ٹینڈرز کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے پریس کانفرنس کے اختتام پر رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، چیئرمین پیپلز پارٹی، میئر سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ضلع کونسل کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ٹھیکیداروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔