August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد ۔۔۔۔خدمت خلق کے سفر کو اگے بڑھاتے ہوئے وائیٹل گروپ نے سرکاری اسکولوں میں مفت وردیوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، وائیٹل گروپ کے سرپرست اعلی حاجی سعید احمد نے اپنے وژن کے مطابق بوائز اسکولوں میں وردیوں

IMG-20240913-WA0009
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد ۔۔۔۔خدمت خلق کے سفر کو اگے بڑھاتے ہوئے وائیٹل گروپ نے سرکاری اسکولوں میں مفت وردیوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، وائیٹل گروپ کے سرپرست اعلی حاجی سعید احمد نے اپنے وژن کے مطابق بوائز اسکولوں میں وردیوں کی تقسیم کی ذمے داری اپنے صاحبزادے ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی اور گرلز اسکولز میں تقسیم کی ذمے داری حاجی یاسین مرحوم کی صاحبزادی سابقہ ایم پی اے محترمہ غزالہ شاہین صاحبہ کے سپرد کی ہے۔ ہارون اباد میں گورنمنٹ ہائی اسکول، کینال ہائی اسکول، ایم سی ہائی اسکول اور رضویہ اسلامیہ ہائی اسکول میں وردیوں کی تقسیم کی پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران تمام اسکولوں کے اساتذہ نے وائیٹل گروپ کے فلاحی منصوبوں اور تعلیم کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وردیوں کی تقسیم وائیٹل فیملی کی تعلیم دوستی کا واضع ثبوت ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ نے کہا کہ یہ وردی وائیٹل گروپ کی جانب سے تمام سٹوڈنٹس کے لئے اک گفٹ ہے اس کے لئے ان کے والد محترم حاجی سعید احمد بیماری کی حالت میں بھی رات کو تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں اور ہدایات جاری کرتے ہیں اور مجھے بھی حکم موصول ہوتا ہے کہ صبح اپ نے فلاں فلاں سکول میں جانا ہے اور میرا گفٹ بچوں کو پہنچانا ہے، انہوں نے مزید کہا ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہر حال میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ہمارے فلاحی منصوبے اس کا بڑا ثبوت ہیں۔ تقریب میں بچوں میں وردیاں تقسیم کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ محترمہ غزالہ شاہین صاحبہ نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول اور گورنمنٹ ہائی اسکول فاطمہ ٹاؤن میں وردیاں تقسیم کیں۔ یاد رہے وائیٹل گروپ عرصہ دراز سے سرکاری سکولوں میں مفت وردیاں دے رہا ہے اور اس بار بھی تقریبا 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 50 ہزار طلبہ و طالبات کو مفت وردیاں دی جائیں گی۔اس موقع پر چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے چوہدری فیاض ہدایت علی زاہد حسین انجم اسد چوہدری چوہدری ہارون الرشید ملک ریاض خلجی ندیم ظفر شاید غوری سمیت دیگر دوست احباب بھی ہمراہ تھے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0