October 28, 2026

* سی سی ڈی سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے مابین پولیس مقابلے کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار*

IMG-20260106-WA0166

* سی سی ڈی سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے مابین پولیس مقابلے کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار*

میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سی سی ڈی سرکل میلسی کی ٹیم انچارج سی سی ڈی رانا کاشف کی سربراہی میں شیر گڑھ روڈ پر عمر کچھی کے قریب گشت پر موجود تھی کہ اچانک تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی حالت میں موجود ملزم کی شناخت ثاقب ولد زبیر سکنہ فدہ ٹاؤن میلسی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی جیسے 17 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی رانا کاشف نے زخمی ملزم کو انتہائی تشویشناک ناک حالت میں برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کرایا جہاں ملزم کی حالت مزید نازک ہونے پر انچارج سی سی ڈی رانا کاشف نے خود خون کی بوتل عطیہ کی اور ملزم کی جان بچائی انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی رانا کاشف کا کہنا تھا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں سی سی ڈی کا مقصد جرائم کا خاتمہ ہے انسانیت کو بچانا اولین ترجیح ہے۔