October 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سماجي تنظيم این ڈی ایف نے حیدرآباد میں حفاظتی ٹیکہ جات منصوبے کے تحت ماہانہ پیش رفت جائزہ اجلاس منعقد

IMG-20260106-WA0167(1)

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سماجي تنظيم این ڈی ایف نے حیدرآباد میں حفاظتی ٹیکہ جات منصوبے کے تحت ماہانہ پیش رفت جائزہ اجلاس منعقد کیانیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان نے حیدرآباد میں واقع این ڈی ایف دفتر میں حفاظتی ٹیکہ جات منصوبہ کے تحت اپنا ماہانہ پیش رفت جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں دسمبر 2025 کے دوران حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور جنوری 2026 کے لیے مجوزہ سرگرمیوں کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں فیلڈ سطح پر ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ، موجودہ خلا کی نشاندہی، اور انکار کرنے والے اور ڈیفالٹر بچوں کے والدین سے مؤثر انداز میں رابطہ و شمولیت کے لیے حکمتِ عملیوں پر غور کیا گیا، تاکہ ہدفی علاقوں میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں بہتری لائی جا سکے۔اجلاس کی صدارت حق نواز، پروجیکٹ مینیجر نے کی، جبکہ عبدالمجید ملاح سمیت منصوبے کے دیگر ٹیم ممبران اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور معاشرتی مشغولی، رابطہ کاری کے طریقۂ کار، اور ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کے ازالے کے لیے ابلاغی حکمتِ عملیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔اجلاس کے دوران اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ حالیہ پولیو ویکسینیشن مہم میں این ڈی ایف کی فعال شمولیت کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) حیدرآباد کی جانب سے بھرپور سراہا گیا اور باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہیلپ آرگنائزیشن کراچی و گاوی الائنس کی جانب سے بھی این ڈی ایف کے باہمی تعاون اور مضبوط اتحاد کو سراہا گیا، جو ضلعی سطح پر حفاظتی ٹیکہ جات کی کوششوں میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔این ڈی ایف نے حکومت کی زیر قیادت حفاظتی ٹیکہ جات کی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور آگاہی، پرچار اور جامع رسائی کے ذریعے کمیونٹی کا اعتماد مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کے لیے بحالی،شمولیت تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین نے محروم نہ ہو جائے۔