*میونسپل کمیٹی أفس میلسی میں میٹنگ کا انعقاد* *وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مین بازاروں میں نئے ڈیزائن کے بورڈ لگانے کےاحکامات پر تاجروں کو آگاہ کیا گیا*
*میونسپل کمیٹی أفس میلسی میں میٹنگ کا انعقاد*
*وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مین بازاروں میں نئے ڈیزائن کے بورڈ لگانے کےاحکامات پر تاجروں کو آگاہ کیا گیا*
میلسی(محمدمختارسولگی) چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی میلسی مہراویس اقبال کی زیرٍ صدارت میلسی کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مین بازاروں میں نئے ڈیزائن کے بورڈ لگانے کےاحکامات پر تاجروں کو آگاہ کیا گیا اور جلد ازجلد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گٸی۔ اس موقع پر ایس ڈی او میونسپل کمیٹی محمدآصف رضا، انسپکٹر انکروچمنٹ ضلع کونسل میاں ارشد چوغطہ، ہیڈکلرک اےسی آفس راؤ شکیل ارشد، صدر مرکزی تنظیم تاجران شیراز کاظمی، راہنما مرکزی انجمن تاجران چوہدری زاہدجاوید، صدر تحصیل پریس کلب محمدحسنین شیخ، سابق صدر سٹی پریس کلب میاں محمدجاویدعزیز ،صدر موٹرسائیکل یونین راؤ ریاض حسین ضیا ،کلرک میونسپل کمیٹی ملک راشد معروف، چوہدری کاشف اور ملک عرفان حنیف بھی موجود تھے۔