October 28, 2026

ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ نوٹس لیں: سامارو میں منشیات فروش دوبارہ سرگرم، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر

IMG-20260106-WA0160

ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ نوٹس لیں: سامارو میں منشیات فروش دوبارہ سرگرم، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر

سامارو بیوروچیف رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی

سامارو میں منشیات کے خلاف کی جانے والی چند روزہ کارروائی کے بعد ایک بار پھر منشیات فروشوں نے شہر میں اپنے قدم جما لیے ہیں، جس سے عوامی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی شہریوں، سماجی تنظیموں اور والدین کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کھلے عام سرگرم ہو چکے ہیں اور نوجوان نسل کو منظم طریقے سے نشے کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔
شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ SHO سامارو کی مبینہ چشم پوشی اور عدم دلچسپی کے باعث منشیات فروشوں کو دوبارہ کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں کی جانے والی کارروائیاں محض وقتی ثابت ہوئیں، جس کے بعد پولیس کی خاموشی نے منشیات فروشوں کے حوصلے بلند کر دیے علاقہ مکینوں کے مطابق گٹکا، چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت اسکولوں، کالجوں، محلوں اور گلیوں کے قریب دوبارہ شروع ہو چکی ہے، جس سے کم عمر نوجوان اور طلبہ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سامارو کی نوجوان نسل کا مستقبل شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں، سامارو میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز اور مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن کروائیں، SHO سامارو کے کردار کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں اور منشیات کے مکمل نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑا جائے عوام کا کہنا ہے کہ صرف نمائشی کارروائیوں کے بجائے اعلیٰ پولیس افسران کی براہِ راست نگرانی میں سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے اور سامارو کو منشیات سے پاک شہر بنایا جا سکے۔