October 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ٹاؤن

IMG-20260106-WA0156

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی جہاں شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر مغل برادری کے نوجوانوں غلام نبی مغل اور ارشد علی مغل نے چیئرمین کو شہر کی ترقی و تعمیر کے لیے شیلڈ پیش کی۔ملاقات کے دوران ٹاؤن افسران لائق حسین زرداری، غلام حسین دیناری، خورشید عالم خانزادہ کے علاوہ متعلقہ افسران انجینئرز ثناء اللہ جونیجو، آصف فرحان خانزادہ، راشد علی رحمانی اور عبدالستار بروہی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی، صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔