خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت کارڈ حکومت پنجاب کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت کارڈ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے. انہوں نے ہمت کارڈ کے حوالہ سے کہا کہ اس سلسلے میں دو کیٹگریز ہیں جن میں ایک کیٹگری ہے فٹ ٹو ورک اور دوسری ہے ناٹ فٹ ٹو ورک، جن معذور افراد کے ڈس ایبل سرٹیفیکیٹ کے اوپر ناٹ فٹ ٹو ورک لکھا ہوگا اس کیٹگری کے خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ بینک آف پنجاب خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔ جسے ہمت کارڈ کا نام دیا گیا ہے. میڈم ام فروا ہمدانی کے مطابق خصوصی افراد کو اس ہمت کارڈ کے ذریعے ہر تین ماہ کے بعد 10500روپے رقم ادا کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن میں وزیراعلی ا پنجاب ہمت کارڈ سکیم کے تحت بائیو میٹرک ویریفکیشن کے عمل کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہا ہے. معذور افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل بہت تیزی سے جاری ہے. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع ملتان عبدالعزیز خان کا کہنا تھا کہ ڈویژنل ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق میں خود اور میرے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر کی ٹیم نے اتوار کے روز بھی معذور افراد کی دہلیز تک جا کے بائیومیٹرک ویریفکیشن کے عمل کو جاری رکھا. ہمت کارڈ کی رجسٹریشن اور ویریفکیشن کا عمل ملتان میں مکمل شفافیت سے جاری ہے۔