October 28, 2026

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے*

20240910_173008

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے*

سیالکوٹ پولیس کانسٹیبل محمد سلمان اصغر کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد کو علاج معالجے کیلئے 07 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور ہی کے کانسٹیبل محمد ظفر اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس

غازی اے ایس آئی قمر عباس کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس افسران و اہلکار پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں زخمی ہوئے تھے، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس فورس کے جانباز غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب

سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں غازی افسران و اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب