October 20, 2026

میلسی (بیو رو چیف )سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہے اور جلانے

Screenshot_2026-01-03_000052

میلسی (بیو رو چیف )سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہے اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہر اور گردونواح میں استعمال ہونے والی لکڑی جو چند روز قبل 1600 روپے فی من میں فروخت ہو رہی تھی، اب 2000 روپے فی من میں فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔سرد موسم کے آغاز پر لکڑی کی مانگ میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑی فروشوں نے ازخود نرخ بڑھا دیے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، اب سردی سے بچاؤ کے لیے جلانے والی لکڑی خریدنے سے بھی قاصر نظر آتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لکڑی فروش نہ تو سرکاری نرخ نامہ آویزاں کر رہے ہیں اور نہ ہی وزن میں دیانت داری سے کام لیا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لکڑی مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، سرکاری نرخ مقرر کیے جائیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ عوام کو مزید لوٹ مار سے بچایا جا سکے۔