میلسی (بیو رو چیف )میلسی و گردونواح میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک متاثر۔میلسی اور
میلسی (بیو رو چیف )میلسی و گردونواح میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک متاثر۔میلسی اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھند کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، فوگ لائٹس کے استعمال اور محفوظ رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔