میلسی (بیو رو چیف )میلسی: نواحی علاقہ موضع چک ون ایم ایل میں سیاسی تبدیلی۔میلسی کے نواحی
میلسی (بیو رو چیف )میلسی: نواحی علاقہ موضع چک ون ایم ایل میں سیاسی تبدیلی۔میلسی کے نواحی علاقہ موضع چک ون ایم ایل کی رہائشی جھیڈا برادری الطاف حسین شعبان جھیڈا،اللہ ڈتہ،اور ممتاز جھیڈا نے دوستوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا۔ برادری کے سرکردہ افراد نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر خان محمود حیات خان عرف ٹوچی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طوپیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر خان محمود حیات خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل، میرٹ اور بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں پارٹی میں عزت و مقام دیا جائے گا۔ٹوچی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جھیڈاہ برادری کی شمولیت سے پر پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور آنے والے بلدیاتی و سیاسی مراحل میں عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کی جائے گی۔جھیڈہ برادری کے نمائندوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ طویل مشاورت کے بعد کیا گیا، کیونکہ پر پارٹی کی قیادت عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کر رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر پارٹی کارکنوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا والہانہ استقبال کیا اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔