نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں ضلع
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں ضلع شہید بینظیر آباد پولیس نے سال 2025 کے دوران جرائم کے انسداد، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے۔ اس سلسلے میں سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں قتل کے مقدمات:سال 2025 کے دوران 59 قتل کے مقدمات درج کئے گئے، جن میں سے 183 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس مقابلے اور گینگ برسٹ:سال بھر میں 100 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 6 کرمنلز ہلاک 71 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ سال کے دوران 33 گینگز کو توڑ کر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اشتہاری اور روپوش ملزمان کی گرفتاری:کل 1568 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں۔210 مقدمات درج ہوئے اور 209 ملزمان کو گرفتار کیا گیا برآمد شدہ اسلحہ کی تفصیل:کلاشنکوف اینڈ جی تہری: 5، شارٹ گن: 12، رائفل: 7، پسٹلز: 177، ریوالور: 14، مائوزر: 4، رپیٹر: 8، بولٹس: 1351، کارتوس: 85، ہینڈ گرنیٹ: 2 منشیات کے خلاف کارروائیاں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 336 مقدمات درج اور 360 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔برآمد شدہ منشیات کی تفصیل۔ہیروئن: 65 گرام آفیم: 4 کلوچرس: 335 کلو 446 گرام آئس 5 کلو 373 گرام بھنگ: 2542 گرام کچہ شراب: 4682 لیٹر پنٹس: 1500 بوتلیں گٹکا/ماوا کے مقدمات: 376 درج414 ملزمان گرفتار8848 کلو 937 گرام گٹکا سوپاری برآمدبرآمد شدہ مال و املاک کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور دیگر مسروقہ املاک برآمد کی گئی۔ مالیت: 10,332,500 روپے موٹر سائیکلیں: 81 عدد، کاریں 8 عدد، دیگر 2 عددچوری شدہ 8 تولہ سونا اور 8 کلو سے زائد چاندی سمیت 83 عدد موبائیل فونز برآمد کیے گئے۔ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی:4198 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، جن سے کل فائن وصولی: 2,606,000 روپے۔