October 20, 2026

کنری( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ)13 رجب المرجب یوم ولادت حضرت علی

IMG-20260103-WA0258

کنری( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ)13 رجب المرجب یوم ولادت حضرت علی علیہ السلام کی خوشی میں جعفریہ الائنس کے صوبائی جنرل سیکریٹری راجہ اسد علی علوی کی قیادت میں ان کی قیام گاہ سے ایک بڑی اور عظیم الشان ریلی نکالی گئی،جس میں سید عباس علی شاہ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعئ صدر خادم حسین،رئیس دوست علی رند،ذوالفقار رند،میر جواد تالپور،زاہد حسین رند،ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ انچارج حاجی قاسم بھٹی،ممبر ڈسٹرکٹ کمیٹی کریم کے کے،مسیحی برادری کے رہنماؤں اسلم جونی،راجہ جونسن،ماما رانجھا،محبوب خاصخیلی سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلی کے شرکاء سے جعفریہ الائنس کے صوبائی جنرل سیکریٹری راجہ اسد علی علوی نے خطاب کرتے ہوئے مولا علی علیہ السلام کی یوم ولادت پر اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 رجب المرجب اس عظیم ہستی کی ولادت کا دن ہے جس کی ولادت کعبہ میں ہوئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہیکہ مولا علی وہ پہلا امام ہے جو مرکز ہدایت ہے،انہوں نے کہا کہ محبوب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے مولا علی کو باب العلم اور آپ کی محبت کو ایمان کا جزو قرار دیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہیکہ مولا علی کا مقام ومرتبہ دین اسلام میں کس قدر بلند اور منفرد ہے آپ کی پوری زندگی عدل،شجاعت اور ایثار کی روشن مثال ہے،انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد مولا علی کے پیغام کو دنیا تک پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن،بھائی چارے اور باہمی اتحاد اور انسانیت کے ناطے تمام مزاہب کے ماننے والوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مولا علی نے اپنے بچوں کو وصیت کی تھی کہ ہمیشہ مظلوموں کا حامی رہنا اور ظالموں کیخلاف قیام کرنا،دنیا میں جہاں ظلم ہوا وہاں اکیلے خامنہ آی نے آواز اٹھائی،اسرائیل کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے ڈنکے کی چوٹ پر آواز اٹھائی،انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام صرف شیعوں کا نہیں عالم اسلام کا امام ہے،انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،شیر خدا علی المرتضیٰ نے اسلام کی سربلندی اور حق کے قیام کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کی اور کبھی بھی باطل کے آگے سر نہیں جھکایا، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کنری میں یوم ولادت سیدنا علی علیہ السلام کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا،ریلی کے شرکاء سے سید عباس علی شاہ،ذوالفقار رند،حاجی قاسم بھٹی،اسلم جونی ودیگر نے بھی خطاب کیا اور سیدنا علی علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی،بعد ازاں مرکزی امام بارگاہ الحسینی کنری میں یوم ولادت علی علیہ السلام کے سلسلے شاندار جشن بھی منایا گیا