October 20, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ملزمان کو سزا، مؤثر تفتیش پر عدالت کا

IMG-20260103-WA0264

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ملزمان کو سزا، مؤثر تفتیش پر عدالت کا مثالی فیصلہ ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش اور مؤثر پیروی کے نتیجے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تعلقہ نوابشاہ میں درج ایف آئی آر نمبر 130/2024 اور ایف آئی آر نمبر 131/2024، جرم زیر دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ 2013 کے تحت، معزز سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ADJ) شہید بینظیر آباد نے مقدمات کا فیصلہ سنایا عدالت نے انویسٹیگیشن آفیسر انسپکٹر سہیل پٹھان کی کامیاب، مؤثر اور پیشہ ورانہ تفتیش کو سراہتے ہوئے دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزمان عبدالقیوم بروہی اور ندیم شیخ کو جرم ثابت ہونے پر دو (02) سال بامشقت قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے میں اس امر کا واضح ذکر کیا گیا کہ بروقت کارروائی، مضبوط چالان اور کامیاب تفتیش کے باعث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا ممکن ہوا، جو کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ایک سخت اور واضح پیغام ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اس موقع پر تفتیشی افسر اور متعلقہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں اسلحہ کے غیر قانونی استعمال اور جرائم کے خاتمے کے لیے قانونی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔