October 20, 2026

سکھر: پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآم)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ سانگی کی حدود میں ہنگورو لنک

IMG-20260103-WA0257

سکھر: پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآم)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ سانگی کی حدود میں ہنگورو لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ڈاکو واردات کے ارادے سے روڈ پر موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تعاقب کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت عمران جٹ اور منتظر بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول، میگزین بمعہ گولیاں اور ایک تیز دھار کٹر برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔مزید بتایا گیا کہ زخمی ڈاکوؤں کے کرمنل ریکارڈ سے متعلق معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے ایس ایچ او سانگی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔