October 28, 2026

قصور نواحی قصبہ کھڈیاں میں سرعام دکاندار پر تشدد اور فائرنگ،علاقے میں سخت خوف و ہراس ،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

20240912_153743

قصور
نواحی قصبہ کھڈیاں میں سرعام دکاندار پر تشدد اور فائرنگ،علاقے میں سخت خوف و ہراس ،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص کے بازار میں اوباش افراد نے سرعام اسلحہ کے زور پر دکاندار پر تشدد کیا اور فائرنگ کی جس سے پورا علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا
آج مورخہ 12 ستمبر کو
8 سے 10 مسلحہ افراد نے کاشف نامی دکاندار پر بھرے بازار میں تشدد کیا
ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے بازار میں بھگڈر مچ گیا گئی اور دکاندار پر تشدد و فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس سے علاقہ مکین سخت تشویش میں مبتلا ہیں
ویڈیو میں مسلح افراد کو کاشف نامی موبائل شاپ مالک پر تشدد کرتے و فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لے کر سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات