October 28, 2026

لاہور میں اینٹی کرپشن نے ایک ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو کچے کے علاقے میں 100 کروڑ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

20240910_173008

لاہور میں اینٹی کرپشن نے ایک ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو کچے کے علاقے میں 100 کروڑ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو اینٹی کرپشن نے جرم ثابت ہونے پر گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے کچے کے علاقے میں تعیناتی کے دوران کرپشن اور غیر قانونی کاشت سے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں۔

ملزم رفیق احمد نے بحیثیت ایس ایچ او عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 1 ہزار 4 سو 44 کنال اراضی پر ناجائز کاشت کی۔ ملزم نے 2018 میں عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 1384 کنال رقبہ وقف حضرت خواجہ غلام فرید حاصل کیا۔

ملزم نے ناجائز ذرائع سے حاصل آمدن سے اپنے بیٹوں کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ ملزم نے 4 عدد قیمتی گاڑیاں خرید کر رینٹ اے کار کے کاروبار میں بھی لگا رکھی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو بعد از انکوائری جرم ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ رفیق احمد نے عہدے کا ناجائز استعمال کرکے 100 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔