🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 01 جنوری 2026 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمن طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل، دعاؤں کی درخواست
🚨(2) یمن کے معروف عالم دین کا مسجد میں طالب علم کی تلاوت سنتے ہوئے انتقال، ویڈیو وائرل
🚨(3) وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
🚨(4) ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ زر مبادلہ بچایا جا سکے، وزیراعظم
🚨(5) سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے
🚨(6) گجرات میں دلخراش واقعہ: سفاک خاتون نے پسند کی شادی کے لیے اپنے 3 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار کر لاشیں جلا دیں
🚨(7) کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ سے بچیوں اور خاتون سمیت 28 افراد زخمی
🚨(8) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 59 ملزمان کو گرفتار کرلیا
🚨(9) نئے سال کا شاندار آغاز؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم
🚨(10) پیٹرول کی قیمت میں 10.28 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.57 روپے فی لیٹر کمی
🚨(11) امریکا میں تاریخ رقم، قرآن پر حلف اٹھا کر زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر بن گئے
🚨(12) راولپنڈی میں ڈاکٹرز کا ’انوکھا کارنامہ‘ زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
🚨(13) صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نئے سال پر پوری قوم کو مبارکباد، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں
🚨(14) ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
🚨(15) نیتن یاہو کو منہ کی کھانی پڑی؛ صومالی لینڈ نے اس را_ئیل کو ہری جھنڈی دکھا دی
🚨(16) ترکیہ؛ سالِ نو پر غ_ز_ہ سے اظہارِ یکجہتی کیلیے لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے
🚨(17) آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دے دیا
🚨(18) ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں، وسیم اکرم کا سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ
🚨(19) بی جے پی رہنما نے شاہ رخ خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا
🚨(20) بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی
🚨(21) پاکستان سے کشیدگی، امریکا سے تجارتی محاذ آرائی، بھارت کیلئے 2025 بحرانوں کا سال ثابت ہوا: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
🚨(22) ضابطے کی خلاف ورزی، جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل
🚨(23) او جی ڈی سی کا تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان
🚨(24) ملکی تاریخ میں پہلی بار، کے پی حکومت نے جامعات کی رینکنگ کی منظوری دیدی
🚨(25) وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان
🚨(26) 26 ویں اور 27 ویں ترامیم سب کو آن بورڈ لے کر کی گئی، وفاقی وزیرقانون
🚨(27) ملک میں شرحِ خواندگی 60 سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی
🚨(28) خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش، پہاڑوں پر برف باری
🚨(29) افـغـاـ نستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
🚨(30) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
🚨(31) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی
🚨(32) بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات دینے کے لیے سفارشات طلب
🚨(33) صوبے کو افـغـاـ ن سرحد سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا سامنا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
🚨(34) کراچی میں منگل سے یخ بستہ سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان
🚨(35) معاشی ترقی اور امن؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری
🚨(36) 16 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن
🚨(37) پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
🚨(38) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر ایرینا کا افتتاح کر دیا
🚨(39) افـغـاـ ن اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطہ میں انتشار، انتہا پسندی کو ہوا دینے میں سرگرم
🚨(40) پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں، بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا: بھارتی رہنما کا انکشاف
🚨(41) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
🚨(42) سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر دھماکا، آگ بھڑک اٹھی، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی
🚨(43) سبی: چینک چوک کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
🚨(44) کوئٹہ: گیس لیکج سے دو دھماکے، خواتین اور بچے جھلس گئے
🚨(45) اراکین اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
🚨(46) 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ، فیصل کنڈی سے ملاقات
🚨(47) پنجاب کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز
🚨(48) یاسمین راشد کا این اے 130 ٹریبونل فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
🚨(49) پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا
🚨(50) 2026 صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا: سرفرار بگٹی
🚨(51) طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر
🚨(52) پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کیخلاف درخواست فل بنچ کیلئے چیف جسٹس کو ارسال
🚨(53) محکمہ داخلہ پنجاب کی پتنگ بازی کی ممانعت پر عملدرآمد کی ہدایت
🚨(54) ایبٹ آباد: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار
🚨(55) ایر_ان میں جاری مظاہرے پر تشدد رنگ اختیار کرگئے، مظاہرین کے تشدد سے پیراملٹری فورس کا ایک اہلکار جاں بحق
🚨(56) 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے: حافظ حمداللہ
🚨(57) ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کےبعد معرکہ ترقی کیلئےکام کرنا ہوگا: احسن اقبال
🚨(58) چینی کمپنی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑدیا، 2025 میں عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا ریکارڈ بنالیا
🚨(59) کراچی میں سڑکوں کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر پابندی عائد
🚨(60) سال کے پہلے دن سونا مزید 2400 روپے سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگئی