November 27, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب

IMG-20260101-WA0253

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ سال 2025ء کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ سال 2025 میں 163362 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں۔ جن میں سے 40249 ایمرجنسی کالز تھیں جن پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 41065 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ گزشتہ سال 4551 روڈٹریفک کے حادثات، 29888 میڈیکل کی ایمرجنسیز، 295آتشزدگی کے واقعات،683کرائم کے واقعات، 06 پانی میں ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور 4826دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے،اینیمل و برڈ ریسکیو ،چھت سے گر جانے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے14161 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پرابتدائی طبی امدادفراہم کی جبکہ26029 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر علی حسین نے پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق بتایا کہ گزشتہ سال کے اختتام تک بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 3418 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا ۔مزید انہوں نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ دھند کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمنٹ کا استعمال،تیز رفتاری سے گریز،ٹریفک قوانین کی پابندی اور والدین اپنے بچوں کو کم عمری کی ڈرائیونگ سے گریز کروائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاء کو کم سے کم کیا جا سکے۔