نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے نئے سال کی آمد کے موقع پر ملک و قوم کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لیے امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام کا پیامبر ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ نیا سال ہمیں مثبت سوچ اور اجتماعی جدوجہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔ قومیں اسی وقت ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جب وہ اتحاد، برداشت اور قانون کی بالادستی کو اپنا شعار بناتی ہیں۔ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل اور باصلاحیت افرادی قوت کا حامل ملک ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔
ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو تعلیم، روزگار اور بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کو داخلی و خارجی چیلنجز سے نجات دلائے، عوام کی مشکلات میں کمی آئے اور ملک ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہو۔ انہوں نے اہلِ وطن کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔