October 16, 2026

میلسی (بیو رو چیف )سابق ایم پی اے میاں ماجدنواز آرائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی

IMG-20260101-WA0238

میلسی (بیو رو چیف )سابق ایم پی اے میاں ماجدنواز آرائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور دیرپا منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔میاں ماجدنواز آرائیں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 300 ارب روپے کے خطیر بجٹ سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 52 بڑے اور اہم شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت شہروں میں سیوریج نظام کی بہتری، بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی،سولرائزیشن کے منصوبے اور جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہروں کی ماسٹر پلاننگ 2050 تک کی متوقع آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے، جس کا مقصد مستقبل میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے بروقت نمٹنا اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام منصوبہ جات کی تکمیل جون 2027 تک مکمل کر لی جائے گی۔اس موقع پر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کے سابق صدر قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، میاں محمد جاوید عزیز، سربراہ سٹی پریس کلب بلال نظامی، سی ای او احسن صدیقی، عامر قریشی اور میاں محمد عباس بھی موجود تھے۔ وفد نے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان اقدامات سے میلسی سمیت پنجاب بھر کے شہروں میں عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔