میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سیوریج مرمت کے نام پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔میلسی میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر
میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سیوریج مرمت کے نام پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔میلسی میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی۔ سیوریج لائن کی مرمت کے نام پر شہر کی اہم سڑک مائنر روڈ بائی پاس کو تقربیا ایک ماہ قبل ا کھاڑ کر رکھ دیا گیا، تاہم مرمت مکمل ہونے کے باوجود سڑک کو بحال نہ کیا جا سکا۔ انتظامیہ کی جانب سے کنٹینر رکھ کر روڈ بند کر دیا گیا، جس کے باعث شہریوں اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیوریج کی مرمت کے دوران مائنر رود بائی پاس کو کھود دیا گیا تھا، مگر کام ختم ہونے کے بعد نہ تو سڑک کی درست بحالی کی گئی اور نہ ہی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا۔ کنٹینر لگا کر روڈ بند کرنے سے اسکول جانے والے بچوں، مریضوں اور کاروباری افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی میلسی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی مرمت مکمل کر کے کنٹینر ہٹائے جائیں اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔