*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم* جمعرات 12 ستمبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *قسط نمبر 07*
*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
جمعرات 12 ستمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*قسط نمبر 07*
*ہجرت کے دسویں سال سے یوم وصال تک*
(گذشتہ سے پیوستہ)
1۔مسلمہ کذاب نے نبوت کا دعوی کیا اور شراب و زنا کو حلال قرار دیا اور اس کے ساتھ ہی اسود عنسی نے بھی نبوت کا دعوی کیا۔
2۔حجۃ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اسے
“خطبہ حجۃ الوداع” کہتے ہیں۔
3۔ روم کی جانب لشکر6 کی روانگی کی تیاری کی گئی اس کے امیر اسامہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ مقرر کیے گئے۔
*ہجرت کے گیارھویں سال*
1۔ یمن میں اسود عنسی ملعون کو قتل کیا گیا۔
2۔ملعونہ سجاح نے نبوت کا دعوی کیا۔
3۔ یوم وصال سے چار روز پہلے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کو منصب امامت سنبھالنے کا حکم فرمایا۔
*یوم وصال*
4۔ مشہور قول کے مطابق 12 ربیع الاول جب کہ تحقیق یہ ہے کہ دو ربیع الاول بروز پیر آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے تریسٹھ سال چار دن کی عمر میں وصال فرمایا اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا حجرہ مبارک روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ٹھہرا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارک پر آخری الفاظ یہ تھے
*اللھمہ رفیق اعلی*
اے اللہ مجھے رفیق اعلی میں پہنچا دے۔
اے اللہ! رفیق اعلی
اور یہ آخری فقرہ تین با دہرایا اور اسی وقت ہاتھ جھک گیا اور آپ رفیق اعلی سے جا لا حق ہوۓ
انا لللہ و انا الیہ راجعوِن
یہ واقعہ 12 ربیع الاؤل اا ہجری پیر کے دن چاشت کی شدت کے وقت پیش آیا۔
5۔ منصب خلافت پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر تمام صحابہ رضوان اللہ تعالی عنھم نے بیعت کی.
*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔
ان شاء اللہ تعالی
کل اگلی قسط میں
*محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا
مکمل شجرہ نسب تحریر کیا جاۓ گا*
*درود شریف*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:0092300860 4333