*آئی ایم ایف کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے ریلیف واپس*
*آئی ایم ایف کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے ریلیف واپس*
اسلام آباد: پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی، جس کے نتیجے میں ستمبر کے بلوں میں وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔
رابطے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔
تاہم پنجاب کے صارفین کیلئے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔