میلسی (بیو رو چیف )نئے سال کی آمد، ون نائٹ منانے والوں کی تیاریاں عروج پر، ہوائی فائرنگ کا خدشہ،
میلسی (بیو رو چیف )نئے سال کی آمد، ون نائٹ منانے والوں کی تیاریاں عروج پر، ہوائی فائرنگ کا خدشہ، انتظامیہ خاموش تماشائی۔میلسی سمیت مختلف شہروں میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ون نائٹ منانے والے منچلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ہوٹلوں، فارم ہاؤسز اور پوش علاقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جبکہ نوجوانوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی ہوائی فائرنگ کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہے، مگر ضلعی و پولیس انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے سال کی رات ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے