نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) اسپیشل ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے بصارت سے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) اسپیشل ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے بصارت سے محروم طلباء و طالبات میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب پی اے بی کی جانب سے 100 سے زائد بصارت سے محروم خصوصی طلباء و طالبات میں معاون آلات (Assistive Devices) تقسیم کی گئیں۔حکومتِ سندھ کے محکمہ خصوصی تعلیم و بحالی، ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹیز (DEPD) نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ (PAB) کے اشتراک سے شہید بینظیر آباد ڈویژن کے بصارت سے محروم خصوصی بچیوں اور بچوں (طلباء و طالبات) میں معاون آلات (Assistive Devices) کی تقسیم کی ایک تقریب اسپشیل ایجوکیشن سینٹر کے ہال میں منعقد کی گئ جس میں شہید بینظیر آباد کے 100 بصارت سے محروم طلبہ و طالبات اور خصوصی افراد کو تعلیمی، فنی اور روزمرہ زندگی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے مختلف جدید آلات تقسیم کیے گئےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن نثار احمد بروہی، پرنسپل عبدالرحیم ٹانوری، ڈائریکٹر محمد مراد جمالی، ریاض احمد آگرو، عبدالحمید بروہی اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومتِ سندھ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم، بحالی اور خودمختاری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بصارت سے محروم بچوں کو معاون آلات کی فراہمی نہ صرف ان کی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرے گی بلکہ انہیں بااعتماد اور خودمختار زندگی گزارنے میں بھی مدد دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ محکمہ خصوصی تعلیم خصوصی بچوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ریاض حسین میمن نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ملک بھر میں بصارت سے محروم افراد کی فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے اور حکومتِ سندھ کے تعاون سے ایسے فلاحی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ جنرل سیکریٹری قاری سعد نور نے کہا کہ خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی ایک مثبت اور باہمت معاشرے کی ضمانت ہے۔تقریب کے اختتام پر خصوصی بچیوں اور بچوں میں معاون آلات تقسیم کیے گئے جبکہ شرکاء نے حکومتِ سندھ، محکمہ خصوصی تعلیم اور پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے اس اقدام کو خصوصی افراد کے لیے ایک امید افزا قدم قرار دیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان احمد مہر ، اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے ٹیچرز، اسپیشل طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔