August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ کڈہر کی حدود میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل حادثہ، ایک غیر

IMG-20251231-WA0343
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ کڈہر کی حدود میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل حادثہ، ایک غیر ملکی طالب علم جاں بحق، دوسرا زخمی تھانہ کڈہر کی حدود میں موٹر سائیکل اور کار میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت حنان عمر، عمر 22 سال، سکنہ اردن جبکہ زخمی طالب علم کی شناخت محمد، سکنہ فلسطین کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں غیر ملکی طلبہ جامشورو یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے اور اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لیے نوابشاہ، قائدِ عوام یونیورسٹی آ رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔مقامی افراد نے فوری طور پر دونوں طلبہ کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال نوابشاہ منتقل کیا، جہاں اردن سے تعلق رکھنے والا طالب علم دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ زخمی فلسطینی طالب علم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث کار ڈرائیور قدرت اللہ شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والی کار کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار سول اسپتال نوابشاہ پہنچے، جہاں انہوں نے زخمی فلسطینی طالب علم کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والے اردنی طالب علم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی نے متعلقہ ڈاکٹروں کو زخمی طالب علم کے علاج معالجے میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0