October 14, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف صدیقی کی زیرِ

IMG-20251231-WA0340

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف صدیقی کی زیرِ صدارت اجلاس ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف صدیقی کی زیرِ صدارت جینڈر اینڈ ڈس ایبیلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ (GDEWG) کا اجلاس آج ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر محمد یوسف صدیقی نے انتخابی عمل میں خواتین اور معذور افراد کی مؤثر شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شمولیتی ووٹنگ (Inclusive Electoral Process) کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ریجنل الیکشن کمشنر محمد یوسف صدیقی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین اور معذور افراد کی انتخابی شمولیت کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سانگھڑ محمد سرور اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو نے INVR-V کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لیے سفارشات پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں پریزنٹیشنز میں خواتین ووٹرز اور خصوصی افراد کے اندراج، آگاہی سرگرمیوں، پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات اور رسائی کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ جس پر ریجنل الیکشن کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو شاباس بھی دی شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں، جن میں مستقبل میں مزید بہتری کے لیے عملی سفارشات شامل تھیں۔ اجلاس میں فالو اَپ میکانزم اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نادرا زونل ہیڈ شہید بینظیرآباد رفیق احمد بلر، نادرا سانگھڑ زونل انچارج فہیم احمد چاچڑ اور سماجی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔