October 14, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر لیبر اسکوائر کے مکینوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج

IMG-20251231-WA0221

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر لیبر اسکوائر کے مکینوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج

**سکھر:**
سکھر لیبر اسکوائر کے مکینوں نے اسٹیٹ ورکر ویلفیئر لیبر بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد ہکڑو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ فی فلیٹ دو لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فیکٹری مزدور ہیں اور رشوت دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

مظاہرین نے بتایا کہ 2021 میں بلاول بھٹو زرداری نے انہیں یہ فلیٹس الاٹ کیے تھے۔ سہولیات کی عدم فراہمی پر متاثرہ مکینوں نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

احتجاج کرنے والوں کے مطابق کیس سے دستبردار ہونے کے لیے انہیں جھوٹی ایف آئی آر کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پر پہلے بھی کرپشن کے الزامات لگ چکے ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔