میلسی (بیو رو چیف )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے
میلسی (بیو رو چیف )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی کوآرڈینیٹر انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ چوہدری غیور اسلم نے ٹبہ سلطان پور، دوکوٹہ اور گڑھا موڑ سمیت مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات کی موقع پر جانچ اور عملی نگرانی کرنا تھادورہ انچارج انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ ستھرا پنجاب عاصم محمود کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔ چوہدری غیور اسلم نے مختلف علاقوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تحفظات سنے۔دورے کے دوران سامنے آنے والی صورتحال اور عوامی شکایات پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی گئی، جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کو پیش کر دی گئی ہے تاکہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بروقت اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔چوہدری غیور اسلم نے اس موقع پر کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے فیلڈ میں موجودگی اور زمینی حقائق کا براہ راست جائزہ نہایت اہم ہے۔