بااثر ڈاکوؤں کے تشدد اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف عمرانی برادری کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج
بااثر ڈاکوؤں کے تشدد اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف عمرانی برادری کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج
سکھر۔ روز نامہ کانیات(بیورورپورٹ)بااثر ملزمان کے مبینہ تشدد اور پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ کیے جانے کے خلاف خیرپور کے علاقے اوبڑی سے تعلق رکھنے والی عمرانی برادری کے مردوں، عورتوں اور بچوں نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے سمیت لوٹا گیا سامان واپس کروایا جائے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شریک متاثرین عبدالرحیم عمرانی، ذوالفقار عمرانی، غوث بخش عمرانی، رخسانہ عمرانی اور دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ عبدالرحیم عمرانی رکشہ چلا کر اپنے گھر سمیت اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26 دسمبر کو اَبڑہ برادری کے بااثر افراد نے ببرلو بائی پاس سے رکشہ کرائے پر لے کر روشن آباد جانے کے بہانے عبدالرحیم عمرانی کو اپنے ساتھ لے گئے۔متاثرہ عبدالرحیم عمرانی کے مطابق راستے میں ملزمان نے عبدالرحیم عمرانی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس سے رکشہ اور دیگر سامان چھین لیا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ مظاہرین نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایک ملزم کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا،تاہم پولیس تاحال دوسرے ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے اور نہ ہی لوٹا گیا رکشہ اور سامان واپس دلایا گیا ہے۔ اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔