سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پریس ریلیز مورخہ 29 دسمبر 2025ء سکھر (پ ر) سکھر میونسپل کارپوریشن میں ایک اعلیٰ
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
پریس ریلیز مورخہ 29 دسمبر 2025ء
سکھر (پ ر) سکھر میونسپل کارپوریشن میں ایک اعلیٰ سطح وفد کے مجوزہ دورے کے پیشِ نظر بلدیاتی امور اور انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، اسی سلسلے میں میونسپل کمشنر سکھر پیر واحد بخش کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ اعلیٰ سطح وفد سکھر میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر سمیت واٹر سپلائی و واٹر ورکس، نکاسیٔ آب، صفائی ستھرائی، لائبریری، باغات، محکمہ انسداد تجاوزات، ٹیکس اور دیگر بلدیاتی شعبہ جات کا علیحدہ علیحدہ دورہ کرے گا جبکہ اس دورے کی میزبانی کے فرائض ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ انجام دیں گے۔ اجلاس میں ایڈوائزر ٹو میئر عابد علی انصاری، ایکسین ایم اینڈ ای فواد بوبک، او ایس اسلام الدین شیخ، وائس چیئرمین علی حسن میرانی، خاتون ممبر بلدیہ میڈم عذرا جمال، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعجاز پلھ سمیت سکھر میونسپل کارپوریشن کی تمام برانچز کے سربراہان نے شرکت کی جن میں ڈرینج، واٹر ورکس، گارڈن، محکمہ انسداد تجاوزات، ٹیکس اور دیگر متعلقہ شعبہ جات شامل تھے۔ اجلاس کے دوران وفد کے دورے سے متعلق انتظامی، فیلڈ اور تکنیکی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور مختلف تجاویز زیرِ بحث آئیں، تمام برانچ ہیڈز کو ہدایت دی گئی کہ وفد کے دورے سے قبل دفاتر، فیلڈ امور، ریکارڈ اور عوامی سہولیات کو منظم اور بہتر بنایا جائے تاکہ بلدیاتی کارکردگی کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے، جسکے بعد اجلاس اس امر پر اختتام پذیر ہوا کہ تمام متعلقہ شعبہ جات باہمی ہم آہنگی کے ساتھ طے شدہ امور کے مطابق اپنی تیاریوں کو بروقت مکمل کریں گے۔ اجلاس کے بعد میونسپل کمشنر نے مختلف دفاتر کا دورہ کر کے انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، بعد ازاں انہوں نے میر معصوم شاہ لائبریری کا بھی دورہ کیا جہاں لائبریری کی موجودہ صورتحال، انتظامات اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا گیا، اس موقع پر خاتون ممبر بلدیہ میڈم عذرا جمال بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ انچارج لائبریری محمد علی شیخ اور اویس چنہ نے بریفنگ دی۔