September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات، نو منتخب عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب

IMG-20251229-WA0280(1)
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات، نو منتخب عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب

سکھر روز نامہ دعا ان لاین نیوز (بیورورپورٹ)سکھر کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے سال 2025-26 کے لیے ہونے والے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئے،جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔انتخابات کے بعد سکھر پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ نئی باڈی صحافی برادری خصوصاً کیمرامین اور فوٹو جرنلسٹس کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں۔صدر: عمران شیخ، نائب صدر: حیات کوکر، نائب صدر: آصف اعوان، جنرل سیکریٹری: بلاول بھٹی، ڈپٹی سیکریٹری: کفایت سمیجو، جوائنٹ سیکریٹری: نعیم غوری، خزانچی: شاہ ولی خان، پریس سیکریٹری: شعیب ملک، آفس سیکریٹری: حمید گل اسی طرح ایگزیکٹو کمیٹی کے نو منتخب ارکان میں۔صلاح الدین سمیجو،جاوید گہنیو،بخش علی پھلپوٽو،مرتضیٰ سمیجو،اطہر اللہ خان،اشفاق کوسو،اسامہ طلعت،عبدالرزاق سولنگی،سجاد سنجراڻي،اصغر عباسی،غلام نبی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر عمران شیخ اور جنرل سیکریٹری بلاول بھٹی نے اس اعتماد پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایک سال کے دوران ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی فلاح و بہبود، روزگار سے متعلق مسائل، پیشہ ورانہ تحفظ، طبی سہولیات اور ادارہ جاتی مضبوطی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔اجلاس کے اختتام پر سینئر صحافی جلال الدین بھیو کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0