November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صاحبزادہ محمد عبدالقیوم اظفر غفوری الحسنی ضلعی صدر پاکستان

IMG-20251228-WA0130

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صاحبزادہ محمد عبدالقیوم اظفر غفوری الحسنی ضلعی صدر پاکستان علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن)ضلع بھکر، آستانہ عالیہ مرشد آباد شریف نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہ ءرشد و ہدایت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) ضلع خوشاب کے رہنما راجہ محمد رضوان کی رہائش گاہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مقامی نمائندہ سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ ء حیات ہے اور قرآن و سنت کی روشن تعلیمات کے مطابق ہم اپنی زندگیاں گزار کر ہی فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں ۔ صاحبزادہ محمد عبدالقیوم اظفر غفوری الحسنی نے کہا کہ اسوہ ء حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہمیں ہر شعبہ میں رہنمائی ملتی ہے ۔ سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہماری زندگیوں کی کایا پلٹ جاتی ہے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی ا اجمعین نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کو اپنی زندگیوں کا محورومقصد بنایا اور دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء مشائخ ونگ اتحاد بین المسلمین کے فروغ لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہم بھرپورکوشاں رہیں گے۔